جماعت اسلامی کا عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلہ کا اعلان کردیا ۔ ملک بھر میںنئے شامل ہونے والے افراد پر مشتمل عوامی کمیٹیاںقائم کی جائیں گی ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کے نظام کو بحرانوں سے بجات کیلئے عوامی سطح پر بڑی تحریک اور عوامی منظر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے گراس رُوٹ لیول سے ملک گیر منظم آواز بلند کی جائے گی۔ پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے، قرآن و سُنت کا نظام اور آئینِ پاکستان کا مکمل نفاذ ہی قومی وحدت، یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ بجلی گیس پٹرول سستا ہو ٹیکس کا نظام عوام کے لیے قابل برداشت ہو اس سے صنعت کاروبار بڑھے گا اورعوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی حقوقِ کی تحریک آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سویلین بالادستی پریقین رکھتی ہے، ہم پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں