67

جماعت اسلامی کا عوام سے محبت کا رشتہ ہے جوہمیشہ قائم رہے گا

فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت اور اقامت دین کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔جماعت اسلامی کا پاکستان کے عوام سے محبت اور خدمت کا تعلق ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹکٹ ہولڈرز، زونل امراء اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیرراناعبدالوحید،صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہرایوب، سردارظفرحسین ،شیخ محمدمشتاق ودیگربھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کوکراچی اور کے پی میں ایک سازش کے تحت ہروایاگیاہے، کراچی اور حیدر آباد میں فوج اور رینجرز کی موجودگی میں ایم کیو ایم کی غندہ گردی اور بدترین دھاندلی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ ملک بھر سے جماعت اسلامی کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران حلقوں میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے اور نگران حکومت ڈھٹائی سے اس کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انتخابات کے تقدس کو برقرار رکھنے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ دھاندلی سے متعلق شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ نگران حکومت خود پہل کرتے ہوئے چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل بنائے۔ مجوزہ عدالتی کمیشن سے تمام سٹیک ہولڈر رجوع کرسکتے ہیں اور اس کی پوری کاروائی کو لائیو نشر کیا جائے، اسی سے ہی صورتحال نارمل ہوسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں