جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے منتخب ارکان کا اعلان

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے منتخب ارکان کے ناموںکا اعلان کر دیاگیا۔فیصل آباد سے محبوب الزماں بٹ، سردار ظفر حسین خاں، انجینئر عظیم رندھاوامرکزی شوریٰ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے صدر راشد نسیم کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ80ارکان پرمشتمل ہے جن میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔جن کاانتخاب خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعہ کیاجاتاہے اورہر تین سال کے بعد باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں۔ انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا ایک منتخب دستوری ادارہ ہے جو صدر اور چار اراکین پرمشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں