ساہیوال(بیوروچیف) جماعت اسلامی ساہیوال کے زیر اہتمام حر مت قرآن سیمینار کا اہتمام مرکز جماعت اسلامی ساہیوال میں کیا گیا جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے علماء کرام کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے وفد نے بھی شر کت کی ۔حر مت قرآن سیمینار سے میاں رحمت اللہ وٹو صدر ملی یک جہتی کونسل وساہیوال ڈویژن اور طیب محمود بلوچ امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال نے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سویڈن میں حکومتی سر پرستی میں قرآن کو جلایا گیا اس لئے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ۔ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے عناصر نے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور یہ عمل قابل مذمت ہے پوری اسلامی برادری کو اس کا فی الفور نوٹس لینا چاہئے کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی کے مذہب کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔ سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے عالمی سطح پر تمام مذہبی کتابوں کے احترام لازمی کیا جائے اور مذہبی کتابوں اور تمام انبیاء کرام کا احترام کیا جائے۔
34