جماعت اسلامی یوم آزادی جوش و خروش سے منائیگی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ایراہتمام یوم آزدی کو پورے جوش و خروش سے منایاجائیگا۔ 14اگست کوصبح10بجے ضلعی سیکرٹریٹ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میںپرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسرقبال کھارا، صدر پبلک ایڈ کمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کئے جائیں گے ۔14اگست کوشام تین بجے بجلی گھر سٹاپ جڑانوالہ روڈ پر پیغام پاکستان کانفرنس سے صوبائی امیر جاویدقصوری خطاب کریں گے جبکہ15اگست شام سات بجے مرکزی راہنمالیاقت بلوچ استحکام پاکستان ورکرزکنونشن سے خطاب کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں