جماعت اسلامی 31جنوری کو احتجاجی مظاہرے کرے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف جماعت اسلامی نے31جنوری کو ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کرنیکا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر فیصل آباد میں بھی 14مقامات پر مظاہرے ہوں گے۔ حکمرانوںنے راولپنڈی معا ہدے پر مقررہ مدت میں عملدرآمد نہیں کیا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی و گیس کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے دکھاوے کیلئے چند آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا مگر باقی سارے موجود ہیں ۔ حکمرانوں نے آئی پی پیز کو 2000ارب روپے کپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے اور افسوس ناک اور انتہائی تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ رقم اس بجلی کے عوض ادا کی گئی جو آئی پی پیز نے بنائی ہی نہیں ، اسی طرح پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ٹیکس سے بھی استثنیٰ قرار دیا گیا، آئی پی پیز کو نوازنے میں گزشتہ تین دہائیوں میں حکمرانی کرنے والی تمام سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہحکومت فوری طور پر جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف دے۔ حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات ختم کریں اور سود کی شرح کوسنگل ڈیجٹ پرلایاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں