جماعت اسلامی 5اگست کو یوم حقوق کشمیر و فلسطین منائیگی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی5اگست کوملک بھرمیں یوم حقوق کشمیر و فلسطین منائے گی۔عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلہ میںملک بھر میںنئے شامل ہونے والے افراد پر مشتمل عوامی کمیٹیاںقائم کی جارہی ہیں ۔ماہ اگست میں ہر صوبائی حلقہ میں ممبرزکنونشن منعقدہوںگے۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کمیٹیاں تھانہ، کچہری میں نوجوانوں اور بے روزگار افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گی۔ کمیٹیوں کے ذریعے سرکاری محکموں میں عام آدمی کے جائز مسائل کی شنوائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی سطح پرسابق صدربارمیاںانوارالحق کی سربراہی میںپبلک ایڈکمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پاکستان کی سیاست اور ریاست کے نظام کو بحرانوں سے بجات کیلئے عوامی سطح پر بڑی تحریک اور عوامی منظر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے گراس رُوٹ لیول سے ملک گیر منظم آواز بلند کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں