جماعت اسلامی PP-114کا اجتماع

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی PP-114کا اجتماع ارکان مسجد ابو الاعلیٰ مودو د ی مسجد میں منعقد ہوا۔جس میں امیر زون ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی نے زون کی رپورٹ،مالیات کی رپورٹ ،چوہدری نوید اسلم نے پیش کی۔میاں عبدالستار بیگا نے عوامی کمیٹیوں کے حوالے ناظمین یوسیز سے رپورٹ لی۔ذیشان وٹو نے یوتھ کی ورکنگ اور عوامی کمیٹیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔امیر ضلع پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے خصوصی شرکت کی اور اس اجتماع ارکان مرکزی تربیت گاہ کی پلاننگ کو فائنل کیا گیا اورالخدمت فائونڈیشن کے” بنو قابل” پروگرام کی پلاننگ کی گئی کہ کیسے اس میں نوجوانوں کو شریک کروایا جا سکتا ہے۔اور21-22-23 نومبر کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے ناظمین یوسیز اور ارکان و کارکنان کو ہدایات دی گئی۔اور کام میں تیزی لانے کے لیے بھی کارکنان کوسے امیر ضلع نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں