57

جماعت اہلحدیث اپنے نظم ونسق کے حوالے سے خود مختار تنظیم ہے

گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے رہنمائوں مولانا عبدالقادر عثمان،حافظ اسلم جٹ،میاں محمد افضل،حافظ عبداللہ افضل گجر۔مولانا افضل عتیق،مولانا عمران شاکر،مولانا عابدالرحمن رندھاورانے کہاہے کہ ہماری جماعت اپنے نظم ونسق کے حوالے سے ایک آزاد اور خودمختار تنظیم ہے جودنیا بھرمیں اوروطن عزیزکی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں میں نمائندہ جماعت سمجھی جاتی ہے اسلامی نظریاتی کونسل ،وفاقی شرعی عدالت سمیت تمام حکومتی اداروں میں نمائندگی بھی تنظیم کے حصے میں آتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے ناظم مالیات مولانا عدنان افضل گجر کی رہائش گاہ چک نمبر351ج ب کلیان داس میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ملک محمد ارشد،حافظ عبدالباسط،محمد سرفرازحسن،محمد ریاض چوہدری،میاں حبیب الرحمن،حکیم عبدالروف ساجد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں