فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام تنظیمی کنونشن و عید ملن پارٹی یکم مئی بروز بدھ کو جامعہ محمدیہ تعلیم القران مانانوالہ شیخوپورہ روڈ فیصل آباد میں جماعت اہلسنت پاکستان ضلع فیصل آباد کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔ ڈویژنل امیر صاحبزادہ محمد حمیدالدین رضوی ایڈووکیٹ صدارت کریں گے جبکہ ڈویژنل ناظم ڈاکٹر محمد تیمور خان، علامہ محمد عبداللہ چشتی ضلعی امیر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور علامہ غلام سرور ساقی ڈویژنل ناظم تعلیم وتبلیغ اور علامہ سجاد احمد فاروقی آف جھنگ،علامہ محمد یاسر عرفات ،تربیتی خطابات کریں گے۔ ضلعی امیر علامہ شفقت علی حیدری نے مشاورتی اجلاس میں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا تنظیمی کنونشن میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے عہدیداران، وکلا، تاجر اور طلبا ونگ کے نمائندگان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
