69

جمعتہ الوداع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے جمعتہ الوداع ، یوم القدس اور لیلتہ القدر پر سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مقدس دنوں کو تمام مسلمان بڑے مذہبی جو ش و جذبہ سے مناتے ہیں،برکتوں والی راتوں کے موقع پر مساجد ،مدارس اور مختلف مذہبی مقامات پر خصوصی عبادات کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اورلوگ ساری رات عبادت میں مشغول رہتے ہے۔مشہور علما ء کرام اور مذہبی شخصیات اس حوالہ سے خصوصی خطاب کرتے ہیں۔موجودہ ملکی صورت حال کے تناظر میں تمام مساجد ،مدارس ،عبادت گاہوں اور دیگر مشہور مذہبی مقامات پر سکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ضلعی سربراہان پولیس فیصل آباد ریجن اپنے اپنے متعلقہ ضلع کیلئے سکیورٹی کا جامع پلان مرتب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں