46

جمعتہ الوداع کے لئے مساجد میں خصوصی انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ماہ صیام کا آخری جمعہ! جمعة الوداع 5اپریل کو عقیدت و احترام سے ادا کیا جائے گا ،مساجد میںنماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، فلسطینی مسلمانوں اورملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ ملک بھر کی مساجد میںجمعة الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ جمعة الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز خطبے دیئے جا ئینگے علماء کرام و خطیب حضرات ماہ صیام اور جمعة المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیے مساجد میں فرزندان اسلام کا رش بڑھ جاتا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں