24

جمعہ کونماز ِ استسقاء ادا ہوگی

لاہور (بیوروچیف) محکمہ اوقاف جمعہ کے روز، صوبہ بھر میں ” نماز ِ استسقائ” کا اہتمام کریگا۔نماز استسقاء اجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے، جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ محراب ومنبر حفظانِ صحت کے اصولوں کی ترویج و تبلیغ کیلئے مستعد ہے انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹو ں کا دھواں، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بہتاب، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں،فصلوں کی تلفی جیسے عوامل کا تدارک اورانڈسٹری کو جدیدی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں