جمعیت اہلحدیث کاسیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ

گوجرہ ( نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام الشفا میڈی کئیر گوجرہ کے ایڈمن ایم اکرم سعید کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کیلئیپیر محل سندھلیانوالی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں یورالوجسٹ ڈاکٹر محمد نعیم اشرف کی سربراہی میں ماہر جنرل امراض ڈاکٹر طارق جاوید، محمد مرتضی ھو میو ڈاکٹر اور ان کی پوری ٹیم نے بڑی دلجمعی سے کام کیا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ٹسٹ کیے گئے اور انھیں فری معیاری ادویات دی گئیں ڈاکٹر صاحبان نے ضلعی امیر قاری یحیی محمدی، ضلعی ناظم قاری ذوالقرنین حیدر واہلہ، قاری طارق جمیل امیر جمعیت اہل حدیث پیر محل اور ان کے رفقاء سے گفتگو کرتے ھوئے ضلع ٹوبہ سمیت پورے پاکستان میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے کام کو سراہا اور علامہ ہشام الہی ظہیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے وطن عزیز کے بہت سارے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں سب محبت وطن پاکستانی ان مشکلات میں اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں