جمپ لگنے سے خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار)سیدوالا روڈ پر پڑے کھڈوں سے جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار خاوند کیساتھ بیٹھی بیوی سڑک پر گرنے سے سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق خاوند زخمی ہو گیا، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ رضا آباد کا رہائشی سعید اپنی بیوی شگفتہ بی بی کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیدوالا کی جانب جا رہا تھا کہ سڑک پر پڑے کھڈوں سے جمپ لگنے پر موٹر سائیکل گرنے سے خاتون کے سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر خاتون راستہ میں ہی دم توڑ گئی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے یاد رہے کہ سیدوالا روڈ پر پڑے کھڈوں کیوجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں اور آئے روز رونما ہونیوالے حادثات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ
کیا ہے کہ جڑانوالہ سیدوالا روڈ کی ازسرنو تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں