جم کے بغیر گھر پر فٹ رہنے کے طریقے

کراچی ( بیو رو چیف )ورزش کے لیے جم جانا بالکل بھی ضروری نہیں۔ آپ گھر پر رہتے ہوئے بھی سادہ ورک آٹ کرکے فٹ رہ سکتے ہیں۔روزانہ صرف 30منٹ کی ورزش جسمانی صحت کے لیے کافی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ہلکی اسٹریچنگ، اسکواٹس، لینجز اور پش اپس کو روزانہ کی ورزش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اسکواٹس ٹانگوں اور کولہوں کے لیے بہترین ہیں،پش اپس سینہ اور بازوں کو مضبوط کرتے ہیں۔لینجز ٹانگوں اور جسم کے توازن کے لیے مددگار ہیں۔پلینک پیٹ اور کور کے لیے موثر ورزش ہے،کچھ لوگ جم یا آلات کے بغیر ورزش کرنے میں ہچکچاتے ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ورزش کے لیے درکار وزن کے لیے صرف جسمانی وزن ہی کافی رہتا ہے۔سیڑھیوں پر چڑھنا،واک یا جاگنگ (صحن یا بالکونی میں)،ہلکا ڈانسنگ ورک آرٹ،یہ تمام آسان طریقے گھر پر فٹ رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں