جنرل بس سٹینڈ پر ٹریفک آگہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ پر ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری اور ٹرانسپورٹر کی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے محفوظ سفر سڑکوں پر ممکن ہوگا ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر ظفر اقبال, پی ایچ پی کے افسران اور دیگر مقررین نے بھی ٹریفک آگاہی کے حوالے سے اظہار خیال کیا چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی سیمینار کے تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا شہری ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں