جنسی جرائم کے خاتمہ کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن یونٹ قائم ہو گا

لاہور (بیوروچیف) وزیر اطلاعات پنجاب اعظمی بخاری نے پوری قوم کو جمعتہ الوداع کی مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ، وزیراعلی مریم نواز نے رمضان میں عوام کے لئے بھر پور آسانیاں فراہم کیں ۔ فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کے افسوسناک واقعے کا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کیا جا چکا ، تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،جنسی جرائم کے خاتمے کے لئے پنجاب میں خصوصی انو یسٹی گیشن یونٹ قائم کیا جا رہاہے ۔ وزیر اعلی کی معاون خصوصی سلمی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا رمضان المبار ک کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھی گئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان میں عوام کے لئے بھر پور آسانیاں فراہم کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں