جنوبی افریقا نے میچ میں سلمان آغا کی نقل کی، اظہر علی

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا کی نقل کی ہے۔ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا سمجھ گیا تھا کہ اسپنرز کو اس پچ پر مشکل پیش آئے گی، کپتان ایڈن مارکرم نے پہلا اوور خود کراویا، ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد ایک اسپنرز کا اوور ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جنوبی افریقا نے کیشو مہاراج کے پہلے دو اوور ایک، ایک کرکے کروائے، جہاں پر وکٹ گری ایک اوور کروایا تاکہ یہاں پر بھارتی کھلاڑی ہٹ لگانے جائیں تو وکٹ ملنے کا موقع ملے۔اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا نے اپنے بولر کو اچھے طریقے سے استعمال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں