جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں