جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

لندن (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بن گیا۔جنوبی افریقا کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا ہوگیا ہیلارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بن گیا ہے۔ فاتح ٹیم کے بیٹر ایڈن مارکرم نے 136رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔لارڈز پر کھیلے گئے فائنل کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 213رنز 2کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی تو اسے تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69رنز کی ضرورت تھی۔کپتان ٹیمبا باووما 4رنز کے اضافے پر ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66رنز کی شاندار باری کھیلی، ان کی ایڈین مارکرم کے ساتھ تیسری وکٹ پر 147رنز کی شراکت نے ٹیم فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔اسٹبس مارکرم کا پوری طرح ساتھ نہ دے سکے، وہ241کے مجموعی اسکور پر آٹھ رنز بنا کر واپس لوٹ گئے، جس کے بعد ڈیوڈ بیڈنگھم اور مارکرم آہستہ آہستہ ٹیم کو کامیابی کی جانب لے جارہے تھے مگر فتح سے صرف 6رنز کی دوری پر مارکرم آئوٹ ہوگئے۔وہ 136رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے 207گیندوں کا سامنا کیا اور 14چوکے لگائے، جیت کے لیے درکار بقیہ 6رنز بیڈنگھم اور ورینی نے حاصل کرکے اپنی ٹیم کو آئی سی سی ایونٹ کا ٹائٹل جتوادیا۔بیڈنگھم 21اور ورینی 4رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، شاندار اننگز کھیلنے پر مارکرم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں