جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی

کراچی (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 180رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 29.1اوورز عبور کر لیا جس میں راسی وان ڈیر ڈوسن 72رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور ہنرچ کلاسن 64رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ ریان ریکلٹن نے 27رنز کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ نے ٹا س جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38.2اوورز میں 179رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں جوئے روٹ 37رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ جوفرا آرچر نے 25، کپتان جوز بٹلر نے 21 ، بین ڈکٹ نے 24رنز بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں