جنوبی افریقین ٹیم کو VVIP سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد/لاہور (سپورٹس نیوز) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی سٹیٹس دے دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور، راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں