جنوبی امریکی ٹینس کھلاڑی ڈوپنگ تحقیقات کے بعد کلیئر قرار

لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے)نے طویل تحقیقات کے بعد جنوبی امریکاسے تعلق رکھنے والے تین ٹینس کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے الزامات سے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق پیرو کے کونر ہورٹاس ڈیل پینو، برازیل کے میٹیو بیریروس ریئس اور کولمبیا کے اینڈریس اوریا اب اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا دوبارہ آغاز کر سکیں گے۔ان کھلاڑیوں پر گزشتہ سال مئی میں کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں ایک ایونٹ کے دوران ممنوعہ اینابولک سٹیرائڈ بولڈینون کے استعمال کا الزام لگا تھا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں