جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان وسری لنکن کرکٹ بورڈ کی بات چیت

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ میں جنوری 2026ء میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، دونوں بورڈز کے درمیان معاملات حل ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 8 سے 12 جنوری تک سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گا، میچز 8، 10 اور 12 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں