اسلام آباد(بیوروچیف)جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی سے حکومت کا قرض 346 ارب روپے کم ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 64 ہزار 842 ارب روپے رہا جوگئے برس دسمبر سے 346 ارب روپے کم ہے ۔جنوری میں حکومت کے مقامی قرض میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بیرونی قرض میں 384 ارب روپے کمی ہوئی ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں ڈالر کی قدر 2 روپے 30 پیسے کم ہوئی ہے ۔ایک سال کے دوران حکومت کا قرض 9 ہزار 820 ارب روپے بڑھا ہے جس میں 8 ہزار 291 ارب روپے مقامی اور ایک ہزار 528 ارب روپے بیرونی قرض ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں ڈالر 11 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔
