81

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرینگے ، مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔قدرت نے پنجاب کو خوبصورت جنگلی حیات سے نوازا،تحفظ کیلئے جامع اور موثر اقدامات کریں گے۔ جنگلی حیات کے عالمی دن2024ء پرخصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ماحولیاتی توازن لانے میں پنجاب حکومت بھرپور اقدامات کرے گی ۔ سالٹ رینج کے علاقے میں پائی جانیوالی جنگلی بھیڑ،چولستان کے تلورسے لے کر ڈولفن تک ہر طرح کی جنگلی حیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیموں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں