23

جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ ی گئی

لاہور (بیوروچیف) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیارت محکمہ کا پنجاب بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کی خروید و فروخت اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون بھر پور انداز سے جاری ہے اور جس کے نتیجے میں اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے سگیاں پل پر ناکہ بندی کے دوران سرگودھاشہر سے لاہور اسمگل کیجانیوالی جنگلی پرندوں زرد ممولوں اور گھریلو چڑیوں کی بہت بڑی کھیپ بر آمد کرکے پرندوں کے بدنام زمانہ ڈیلر گلو کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف عاصم کامران کی سربراہی میںسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈپنجاب نے لاہور شہر کے اہم داخلی راستے سگیاں پل پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران سرگودھا سے لائی جانیوالی جنگلی پرندوں زردممولوں اور گھریلو چڑیوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرکے اس کے ذمہ دار بدنام زمانہ پرندوں کے ڈیلر گلو کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور پکڑے گئے تمام پرندوں کو مجاز حکا م کی ہدایت پر کردل گھاٹی جنگل میں آزاد کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں