52

جنگ بندنہ کی تو ووٹ نہیں ملے گا’ امریکیوں کاصدرکو پیغام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ،امریکا سمیت مغرب کی حکومتیں ان فلک شکاف نعروں سے ہل گئی ہیں۔برطانوی اخبار گارڈین لکھتا ہے کہ فلسطین حامی امریکی مظاہرین نے جوبائیڈن کو واضح پیغام دیا کہ جنگ بندی نہیں، تو ووٹ نہیں ۔واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینی حامی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے جنگ بندی اور اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ مظاہرین کاٹرن آوٹ دنیا بھر میں ابھرا، بین الاقوامی برادری میں غم و غصہ ہے۔ واشنگٹن میں غزہ پر بمباری کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا امریکی مظاہرہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں