جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا فوجی آپریشن،10فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنگی جنون نہ تھما، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملے میں 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ میں ملبے سے مزید 72فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوگئیں، اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں