جنگ مذاق نہیں’ صرف لواحقین ہی اس کا دکھ سمجھ سکتے ہیں

کراچی (شوبز نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ زارا نورعباس نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگ کے حق میں تبصروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔معروف اداکارہ زارا نورعباس زارا نے کہا ہے کہ جنگ کوئی تماشہ یا تفریح نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو اپنے پیاروں کو جنگ میں کھو چکے ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی مرتا ہے تو تکلیف اس کی ماں، بیوی اوربچوں کواٹھانی پڑتی ہے بھارتی میڈیا کی لاہور اور کراچی پرمبینہ حملوں کی جھوٹی خبروں کو بھی بے نقاب کیا۔بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی اور غلط معلومات سے اجتناب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں