جنید انوار چوہدری ہمیشہ عوامی اعتماد پر پورا اترے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پاکستا ن کی سیاست میں کچھ شخصیات اپنی مستقل مزاجی، عوامی خدمت اور قیادت سے وفادار ی کے باعث نمایاں مقام حاصل کرتی ہیں۔ انہی باوقار ناموں میں سے ایک نام حاجی محمد جنید انوار چوہدر ی کا ہے، جو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر راہنما اور وفاقی وزیر بحری امور کی حیثیت سے خدما ت انجام دے رہے ہیں۔ حا جی محمد جنید انوار چوہدری چار مرتبہ لگاتار ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر عوام کے اعتماد پر پورا اترے۔ یہ مسلسل کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے اجرا اور علا قے کی تعمیر و ترقی میں ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔وہ نہ صرف ایک مضبوط سیاسی رہنما ہیں بلکہ پارٹی قیادت کیساتھ اپنی وفاداری اور نظریاتی وابستگی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں