10

جن نکالنے کے دوران ماں نے بیٹی کی جان لے لی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں مبینہ طور پر ‘جن نکالنے’ کی کوشش کے دوران ماں نے بیٹی کی جان لے لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین کی عدالت نے مذکورہ خاتون کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔عدالت کے مطابق خاتون جس کا خاندانی نام لی بتایا گیا ہے، کو 3 سال قید کی سزا سنائی، جسے 4 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی کیس میں شامل ان کی بڑی بیٹی کو بھی یہی سزا دی گئی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ برس جولائی میں غفلت کے باعث قتل کے الزام میں سنایا گیا۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ لی اور ان کی دونوں بیٹیاں توہم پرستانہ عقائد سے شدید طور پر متاثر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں