53

”جن کی شادی” ان کی شادی’ ڈرامہ کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی (شوبز نیوز) اداکار، لکھاری، ہدایت کار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جن کی شادی ان کی شادی میں سجل علی اور احد رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے پر چینل نے اعتراض کیا تھا۔ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما جن کی شادی ان کی شادی اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔قبل ازیں شمعون عباسی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے دعوی کیا تھا کہ ڈراما سیریل جن کی شادی ان کی شادی کی کہانی اور عنوان اصل میں ان کا ہی تخلیق کردہ ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی کہانی کسی اور شخص کو سنائی، جس نے اسے تحریری شکل دی، اور پوری ٹیم اس بات سے واقف تھی، ابتدائی طور پر وہ خود ڈرامے کی ہدایت کاری کرنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں