جوئے کی کمپنی سے تعلق’ گلین میگرا کو فارغ کر دیا گیا

سڈنی (سپورٹس نیوز) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کر دیا، گلین میگرا کو ایشیز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر پینل سے فارغ کیا گیا۔، ان کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں