جواد احمد انٹرویو کے دوران اینکر سے الجھ پڑے

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار و سیاسی رہنما جواد احمد انٹرویو کے دوران اینکر سے الجھ پڑے۔سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں جواد احمد انٹرویو کے دوران صحافی پر غصہ ہو جاتے ہیں اور غصے سے کہتے ہیں یہاں سے نکل جائو۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ جواد احمد اینکر کے پاس جا کر اس کا ہاتھ پکڑ کر مروڑ دیتے ہیں۔جواد احمد کو بھاڑ میں جائو، دو ٹکے کے صحافی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ جواد احمد کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین ناروا رویے پر جواد احمد پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں