جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ۔ بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر میں پروسٹیٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے جو ان کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ بائیڈن کو 82 سال کی عمر میں موذی مرض لاحق ہوا ہے۔ اہلخانہ کی علاج کیلئے مشاورت جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے سابق صدرکیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سابق نائب امریکی صدرکملاہیرس نے بھی جوبائیڈن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ جوبائیڈن 2020سے 2024تک امریکہ کے صدر رہے اور اپنی معمر عمری کے باوجود سرگرم سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں