جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں