جونیئر ایونٹس میں عمر کی جعلسازی روکنے کیلئے PCB کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے جونیئر کھلاڑیوں کی عمر میں جعلسازی کو پی ایس بی کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان سپورٹس کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت اقدامات نافذ کر دیئے ہیں،پی ایس بی کی جانب سے21سال تک کے جونیئر کھلاڑیوں کے لیے شناختی کارڈ یا ‘ب فارم’، سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے نام، دانتوں کا معائنہ اور ریڈیالوجیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس اور تمام متعلقہ دستاویزات بھی پاکستان سپورٹس بورڈ میں جمع کرانا ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں