جوڈیشنل مجسٹریٹFDAکی عدالت سے 167افراد کو8لاکھ 42ہزار جرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے میں قائم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رواں سال میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب 167افراد کو مختلف مالیت کے مجموعی طور پر 8لاکھ 42ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ /سپیشل جوڈ یشیل مجسٹریٹ جنید حسن منج نے بتایا کہ جن قانون شکن افراد کو جرمانے کئے گئے ہیں ان میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں، غیر قانونی کمرشلائزیشن، ناجائز تعمیرات،تجاوزات اور بلڈنگ لاز کی مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ شعبے کی طر ف سے ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ لاز سمیت دیگر قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے انسپکشن کے دوران قانون شکن افراد کے چالان کرنے کی مہم جاری ہے تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جاسکے اس سلسلے میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث 167سے زائد افراد کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت بھجوائے گئے ہیں جن کی سماعت کے دوران قصور وار افراد کو مختلف مالیت کے جرمانے کئے گئے جبکہ عدالت حاضر نہ ہونے والے افراد کے ورانٹ گرفتاری جار ی کرکے تعمیل کے لئے متعلقہ تھانہ کو بھجوائے گئے۔ ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ جرمانوں کی سزائوں کا مقصد قانون پر عملدرآمد کے لئے اصلاح کرنا ہے تاکہ آئندہ قانون شکنی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن، تجاوزات یا قبضہ مافیا، ناجائز تعمیرات بلڈنگ لاز کی دیگر خلاف ورزیوں سے باز نہ آنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب قصور وار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں