2

جوہڑوں و تالابوں سے سیوریج زدہ پانی نکالنے کیلئے اقدامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک پر ڈویژن بھر میں سیوریج کے پانی سے بننے والے جوہڑوں اور تالابوں سے سیوریج زدہ پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور اب تک 70 سے زائد ایسے جوہڑوں وتالابوں سے پانی نکال کر انہیں محفوظ بنایا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چک189 ر۔ب منیانوالہ کا دورہ کیا اورتالاب سے پانی کو خشک کرنے کے جاری عمل کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم نے بریفنگ دی۔کمشنر نے خالی پلاٹ میں سیوریج زدہ پانی کی نکاسی کے کاموں اور موقع پر حفاظتی اقدامات اور پلاٹ کے ہر راستے کو سیل کرنے کے اقدام کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت ستھرا پنجاب کی بھاری مشینری بھی نکاسی کے آپریشن میں مصروف تھی۔کمشنر نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ڈویژن بھر میں ایسے تالابوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرانے کے لئے تمام انتظامی مشینری سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹوں کے مالکان کو پلاٹس کو چاردیواری کرنے کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔عدم تعمیل پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں