58

جویریہ ، سعود کے بچوں نے کوک اسٹوڈیو کی پیشکش ٹھکرادی

لاہور(سپورٹس نیوز) ملک کی معروف اداکار و پروڈیوسر جوڑی جویریہ اور سعود (قاسمی)کے بچوں جنت اور ابراہیم سعود نے کوک ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے سے انکار کردیا۔جویریہ سعود نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے بچوں جنت سعود اور ابراہیم سعود کو کوک ٹی وی سی میں پرفارم کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف سرگرم اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے اصولوں پر سمجھوتے بازی گردانتے ہوئے وہ پیشکش ٹھکرادی۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے نہ صرف خود انکار کیا بلکہ انہیں اور سعود کو بھی قائل کیا کہ وہ اس شوٹ کا حصہ نہ بنیں۔جویریہ سعود نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم (فلسطینی مسلمانوں کے لیے) کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم بائیکاٹ کر کے اپنا چھوٹا سا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر انہیں سورہ الفیل کا خیال آیا۔ انہوں نے دعا کی کہاللہ تعالی سب کو ایسے ایماندار اور اصول پسند بچے عطا فرمائے، آمینواضح رہے کہ جویریہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ و پروڈیوسر کے علاوہ اسکرین رائٹر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں۔ ان کے شوہر سعود نے 150 سے زائد فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں کئی برینڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے علاوہ کوکا کولا، نیسلے اور دیگر برانڈز بھی شامل ہیں۔ایسے موقع پر جب دنیا بھر میں اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے صارفین کو کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز ناگوار گزرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں