جویریہ سعود نے سلمی ظفر کیس پر خاموشی توڑ دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود نینجی ٹی وی کی حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکارہ سلمی ظفر کے ساتھ اپنے قانونی تنازع پر کھل کر تفصیلات شیئر کردیں۔جویریہ نے بتایا کہ انہوں سلمی ظفر کے الزامات کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور قانون کے سخت ہونے کی وجہ سے انصاف حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ان کے مطابق، کیس میں ان کے پاس تمام ضروری شواہد موجود تھے جس کے باعث عدالت نے سلمی ظفر کو ایک مقدمے میں چھ ماہ اور دوسرے میں تین ماہ سزا سنائی۔بعد ازاں، سلمی ظفر نے تحریری معافی نامہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں