جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے معافی مانگ لی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یمنی زیدی سے باقاعدہ معذرت کر لی ہے۔ عید کے ایک خصوصی شو کے دوران ایک تنازع سامنے آیا جس کے بعد بعد معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یومنی زیدی سے باقاعدہ معذرت کر لی ہے۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب جویریہ کے شو کے ایک حصے میں مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر پہچاننے کا مقابلہ دکھایا گیا۔ اس دوران یمنی زیدی کے نام پر ایک غلط تصویر دکھائی گئی اور جویریہ سعود نے ان کی عمر کے حوالے سے مذاق اڑایا، جسے مداحوں نے ایج شیمنگ قرار دیا۔یمنی زیدی نے اس تمام صورتحال پر انتہائی شائستگی سے ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ دکھائی گئی تصویر ان کی نہیں ہے اور یہ غلط معلومات پھیلانے کے مترادف ہے۔اداکارہ یمنی کے اس سنجیدہ موقف کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں