22

جو اداکار نہ بن سکے وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن گئے

لاہور (شوبز نیوز) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی میں جو لوگ کوششوں کے باوجود اداکار نہ بن سکے، انہوں نے کاسٹنگ کوچ کا شعبہ سنبھال کر اپنے جیسے اداکاروں کو کاسٹ کرنا شروع کیا، جس وجہ سے انڈسٹری زوال پذیری کا شکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش پنجابی خاندان میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور وہیں سے کیریئر کا آغاز کیا۔ان کے مطابق انہوں نے شروع میں وفاقی حکومت میں ملازمت بھی اختیار کی اور 9سال تک ملازمت کی، جس کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے انہیں پہلی بار ان کی آواز کی وجہ سے اداکاری کی پیش کش کی گئی، اس وقت پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی)کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر ظفر معراج نے کوئٹہ میں ان کی آواز سنی تو انہیں ڈرامے میں کام کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں