جو ارکان متفق اور متحد نہ ہوں وہ تحریک نہیں چلا سکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ جو ارکان متفق اورمتحدنہ ہوں وہ تحریک نہیں چلا سکتے۔ بانی پی ٹی آئی عدالت سے رہاہوسکتے ہیں 90 دن میں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اب علم نہیں کہ وہ علیمہ خان کے فیصلوں پر عمل کریں گے یابشریٰ بی بی کے-مرکزی اور پنجاب حکومت ملک اور عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیڑھ برس میں متحرک ہوکر مہنگائی کو وسیع پیمانے پر کم کرکے 2018میں بدحال ہونے والے لوگوں کو خوشحال بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا ملک وقوم کے لیے نہ پہلے کوئی ایجنڈاتھانہ اب ہے۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے ادوار میں ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا اور وعدوں دعووں کو 100فیصد یقینی بنایا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام وعدوں دعووں پر یوٹرن لے کر ثابت کیاکہ وہ منحرف ہونے والی جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں