جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے سابق بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا۔34 سالہ جو روٹ نے یہ سنگ میل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شردل ٹھاکر کا کیچ پکڑ کر راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔فہرست میں جو روٹ اب راہول ڈریوڈ کے ساتھ 210 کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔روٹ نے ٹیسٹ کیچوں کی تعداد 210 تک پہنچانے میں 154 میچز کا سہارا لیا جو ڈریوڈ کے مقابلے میں 10 میچ کم ہیںمہیلا جے وردھنے 149 میچوں میں 205 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں سٹیو امستھ اور جیک کیلس 200 کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں