اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاجو عزت پاکستان کو ملی وہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران اور امریکا کے وفود پرسوں پاکستان آرہے ہیں امید ہے عارضی جنگ بندی مستقل امن میں بدل جائے گی۔ پاکستان کی اصل منزل پائیدار اور دیرپا امن ہے ۔ حالیہ کشیدگی میں جنگ کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے تھے۔ شہباز شریف نے سیاسی و عسکری قیادت کے غیر معمولی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں ایسا اشتراک نہیں دیکھا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 2025 کی جنگ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کی جنگ بندی کیلئے وہ کئی راتیں جاگتے رہے اور امریکی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کردار کو بھی اہم رہا ۔ وزیراعظم نے کہا آج پاکستان کو جو عزت ملی ہے وہ تاریخی لمحہ ہے ۔ دنیا بھر میں پاکستان کا ذکر ہو رہا ہے۔ یہ سب اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر اور امریکی انتظامیہ کا امن کی کوششوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔۔ سعودی عرب، قطر، عمان، کویت، ترکیہ اور یو اے ای کے تعاون کی بھی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا ہم نے مہنگائی کے قیامت خیز طوفان کو روک لیا تھا۔میری دعوت پر پرسوں امریکا اور ایران کے وفود پاکستان آرہے ہیں ، ہماری اصلی منزل پائیدار اور دیر پا امن ہے ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کئی راتین جاگتے رہے ان کے امریکی قیادت سے رابطے رہے ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025کی جنگ کے ہیرو ہیں۔اپنی پوری زندگی میں سیاسی اور عسکری قیادت کی ایسا تعاون نہیں دیکھا۔جنگ میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی گئی۔سعودی ولی عہد سے رابطے میں یقین دلایا کہ پوری قوم اور لیڈر شپ آپ کے ساتھ ہے،سعودی عرب ،قطر ،عمان ،کویت ،ترکیہ ،یواے ای کے تعاون پر مشکور ہوں ،ایرانی صدر کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست منظور کی،میری درخواست کو پزیرائی بخشنے پر امریکی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں ۔امن کیلئے اتفاق پر وزیراعظم کا ایران اور امریکا کی قیادت سے اظہار تشکر کیا ۔ جنگ بندی میں اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم رہا ۔آج پاکستان کو جو عزت ملی ہے یہ تاریخی لمحہ ہے۔دنیا بھر میں آج ہرزبان پر پاکستان کا ذکر ہے ۔اس جنگ میں بہت سی اندرونی اور بیرونی سازشیں ہوئیں ۔سیاسی و عسکری قیادت ہمیشہ یکسو تھی ،جنگ کے شعلے 2ہفتے کیلئے بجھے ہیں ان شا اللہ یہ جنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی ۔




