3

جڑانوالہ،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے بیوپاریوں سمیت متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا، پولیس ناکوں سے غائب عوام لوٹنے پر مجبو، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 65 گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے بیوپاریوں فرقان رفیق سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون چھین لئے تھانہ صدر کی حدودِ کوٹ کیبر کے قریب ڈاکوئوں نے شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لئے تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود سیدوالا روڈ انٹرچینج کے قریب ڈاکوئوں نے راہگیروں سے نقدی موبائل فونز چھین لئے تھانہ سٹی کی حدود فیصل ٹائون سے چور گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل رکشہ چرا کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ناکوں سے غائب ہو جاتی ہے شام ڈھلتے ہی ڈاکو لوٹ مار میں مگن ہو جاتے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب،ار پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں