جڑانوالہ،18مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے پلان مرتب

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ 18مقاما ت پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ضلعی انتظا میہ کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جڑانوالہ کے داخلی خارجی راستوں اور اندرون شہر میں 18مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے جن 18 مقامات پر سیف سٹی کیمرے لگائے جا رہے ہیں ان میں کچہری چوک، ایکسچنج چوک،چار بتی چوک، مرکزی جامع مسجد بازار،سنیما چوک،مرکزی امام بارگاہ قصر بتول،کرمانوالہ چوک، پل شہروآنہ،پل جھال 128 گ ب،ننکانہ موڑ،میلاد چوک،لاہور موڑ،لکڑ منڈی چوک،اڈا جی ٹی ایس،اسلام پورہ،کوٹ کیبر چک نمبر 353 گ ب سٹاپ،پنجاب ہسپتال اور 240 موڑ سٹاپ شامل ہیں ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور مذکورہ مقامات پر کیمروں کی تنصیب کی جائے گی تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ،جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کی نگرانی کو مزید موثر بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی کیساتھ ٹریفک خلاف ورزیوں اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی جبکہ شہریوں نے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں